مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان پر حملہ کرکے 11 سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور حوثی قبائل نے سعودی فوجیوں کے ایک اجتماع پر راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں 11 سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی فورسز نے جیزان کے علاقہ البیت البیضاء پر بھی اپنے توپخانہ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کو یمن میں تاریخی شکست کا سامنا ہے اور سعودی عرب کے موجودہ ڈکٹیٹر بادشاہ سلمان نے اقتصادی لحاظ سے سعودی عرب کا دیوالیہ کردیا ہے۔
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان پر حملہ کرکے 11 سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1860721
آپ کا تبصرہ